ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آبی ذرائع کے تحفظ اور صفائی کے لئے بیداری پروگرام

آبی ذرائع کے تحفظ اور صفائی کے لئے بیداری پروگرام

Sun, 04 Sep 2016 12:42:42    S.O. News Service

کاروار 4؍ستمبر (ایس او نیوز)ضلع لیگل سیل، ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ،دیویکر کامرس کالج اور شمالی کینرا سائنس سنٹر کے اشتراک سے کاروارمیں"آبی ذرائع کا تحفظ اور ان کی صفائی"کے موضوع پر دیویکر کالج ہال میں یک روزہ بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز کالج کی طالبات میتھلی کروے اورسواتی کی پرارتھنا سے ہوا۔پروفیسر این این دفعدار نے حاضرین کا استقبال کیا۔ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ڈی آر رینکے نے درخت کو پانی دے کر پروگرام کا افتتاح کیا۔پولیوشن بورڈ کی افسرشریمتی سوگندھا کوری نے افتتاحی خطاب کیا اور طلباء کے سامنے اس پروگرام کے بنیادی مقاصد پیش کیے۔ضلع قانونی سیل کے رکن سکریٹری دیویندر پنڈت نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی۔انہوں نے ماحول کو پاک وصاف رکھتے ہوئے زندگی میں ترقی کس طرح کی جانی چاہیے اس پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پانی جیسی انسان کی بنیادی ضرورت کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف قانون میں کس طرح کی سزا موجود ہے۔دیویکر کالج کے پرنسپال ڈاکٹر بی ایچ نائک نے پروگرام کی صدارت کی اور طلباء کے روبرو پانی کے ذرائع ، ان کے تحفظ اور انہیں آلودگی سے پاک رکھنے کے تعلق سے تفصیل سے خطاب کیا۔اس موضوع پر سائنس سنٹر کے اعزازی سکریٹری بی این نائک نے بھی خطاب کیا۔پروفیسر ایم وی بھٹ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر کیشو بھٹ نے نظامت کی۔


Share: